لائف سٹائل
کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے 30 افراد ڈوب گئے
کوہاٹ: تاندہ ڈیم کی سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں مدرسہ میر باش خیل کے 25 سے 30 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے، اس حوالے سے ایک اپیل بھی جاری کی گئی ہے کہ کوہاٹ کے جو حضرات تیرنا جانتے ہیں یا غوطہ خور حضرات، وہ جلد از جلد تاندہ ڈیم پہنچیں، اطلاع کے مطابق کوہاٹ ریسکیو کے پاس غوطہ خور نہیں ہیں۔
دوسری جانب ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
ڈی سی کوہاٹ کے مطابق کشتی میں 30 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ایک سے دو گھنٹے میں موقع پر پہنچ جائے گی۔