لائف سٹائل

ڈالر مزید مہنگا ہو کر 261 روپے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57  پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے تک جا پہنچا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button