لائف سٹائل

دیربالا: چار افراد برف کے تودے تلے دب گئے

دیربالا کے علاقہ عشیری درہ بارکند جنگل میں برف میں دبے چار افراد میں سے دو کی لاشوں کو نکال لیا گیا مزید دو افراد کی تالاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں الخدمت فاونڈیشن مقامی افراد، ریسکیو 1122، پولیس و لیویز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق جنگل سے لکڑی لانے کے لیے ملنگ سید، ساجد خان، اسرار اور محمد سید گزشتہ روز بارکند جنگل گئے تھے جہاں برف کے تودے کی زد میں آ کر دب گئے، ایک مقامی شخص آج صبح وہاں پر گیا تو وہاں پر کوئی موجود نہیں تھا، اس کو شک ہوا کہ چاروں افراد گلیشئر میں دب گئے ہیں جس کے بعد اس نے گاؤں آ کر مساجد میں اعلانات کیے اور ریسکیو 1122، پولیس، لیویز اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کو اطلاع دی جس کے بعد سخت سردی اور پانچ فٹ برف میں امدادی ٹیموں نے پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

آخری اطلاع تک دو نوجوانوں کی لاشیں نکال کر روانہ کر دی گئیں جبکہ باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے، برف میں دبے افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button