پاکستان: 2022 کے اہم واقعات پر اک نظر
انصار یوسفزئی
7 جنوری
سانحہ مری رونما ہوا، برف میں پھنسے 23 افراد اس سانحے کی نذر ہو گئے۔
17 جنوری
معروف ٹی وی ایکٹر رشید ناز 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
24 جنوری
55 سالہ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔
2 فروری
جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کی سپریم کورٹ کے 28ویں چیف جسٹس بن گئے۔
22 فروری
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
23 فروری
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس، جس دوران روس اور یوکرائن کی جنگ چھڑ گئی۔
23 فروری
معروف صحافی اور پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
26 فروری
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی۔
4 مارچ
کوچہ رسالدار پشاور کی مسجد میں دھماکے سے 62 افراد شہید، 194 زخمی
5 مارچ
معروف اداکار مسعود اختر خالق حقیقی سے جا ملے۔
7 مارچ
سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
8 مارچ
پاکستان کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔
22 مارچ
48ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
27 مارچ
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران جیب سے خط نکال کر لہرایا اور کہا کہ میری حکومت کو گرانے کی سازش امریکہ سے ہوئی۔
28 مارچ
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ووٹنگ کیلئے پیش کی۔
3 اپریل
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے آرٹیکل 5 کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
7 اپریل
قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور عدم اعتماد کے ووٹ کو روکنے کی کوشش کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔
10 اپریل
قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے منظور
11 اپریل
نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 174 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب
15 اپریل
معروف سماجی کارکن بیگم بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔
30 اپریل
مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔
19 مئی
سابق وزیر خارجہ سردار آصف علی خان وفات پا گئے۔
25 مئی
بھارت کی عدالت نے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
27 مئی
مشہور کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث انتقال کر گئے۔
9 جون
معروف اینکر عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے
14 جون
33 ملین لوگوں کو متاثر کرنے والے تباہ کن سیلاب کا آغاز ہوا جس سے 30 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
13 جولائی
مشہور اداکار تنویر جمال کی وفات ہوئی۔
28 جولائی
مسلم لیگ ق کے پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔
2 اگست
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گر کر تباہ ہونے سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسر شہید ہو گئے۔
2 اگست
تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سنایا گیا جس میں پی ٹی آئی پر بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ کے الزامات ثابت ہوئے۔
4 اگست
24 سالہ ویٹ لیفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
8 اگست
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
9 اگست
سوات میں طالبان کی واپسی، چپڑیال تھانے کی حدود میں ایک ڈی ایس پی سمیت کئی اہلکاروں کو شرپسندوں نے کئی گھنٹوں تک یرغمال بنا لیا۔
15 ستمبر
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی۔
25 ستمبر
وزیر اعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔
29 ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کر دیا، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
21 اکتوبر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 63 ون پی کے تحت نااہل قرار دے دیا، نااہلی اسمبلی کی موجودہ مدت کے خاتمے تک ہے۔
21 اکتوبر
پاکستان ساڑھے چار سال بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نکل آیا۔
23 اکتوبر
سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شہید کر دیا گیا۔
30 اکتوبر
چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق
3 نومبر
پی ٹی آٰئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
18 نومبر
مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے۔
24 نومبر
معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
29 نومبر
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں سپہ سالار بن گئے۔
2 دسمبر
جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔