لائف سٹائل

تیراہ میں برفباری، اہل علاقہ کی حکومت سے اقدامات کی اپیل

باڑہ: تحصیل باڑہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں برف باری شروع، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تیراہ میدان کے مکینوں کے مطابق تیراہ میں برف باری شروع ہوتے ہی موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے اور لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق تیراہ میدان کے علاقے ملک دین خیل خٹو چینہ، لر باغ، شلوبر، سپاہ، برقمبر خیل، کمرخیل تختکی، خاپور، غلام علی، جڑوبے اور سرحدی علاقے راجگال اور وچے ونے علاقوں سمیت دیگر مختلف علاقوں میں برف باری شروع ہو چکی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تیراہ میں برفباری، اہل علاقہ کی حکومت سے اقدامات کی اپیلتیراہ میدان کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ پہلے ہی سے پہاڑی علاقوں میں راستوں سے برف ہٹانے اور دیگر ضروریات مہیا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اہل علاقہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

خیال رہے کہ میدان میں بالخصوص بازار سے دور اطراف کے علاقوں میں صحت سہولیات اور طبی مراکز نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدید سردی میں سخت مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی بالائی علاقوں سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بارش و برف باری سے پیش آنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے پہلے ہی سے الرٹ جاری کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button