لائف سٹائل

نوشہرہ، ریل گاڑی کی زد میں آنے سے تین افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ریل گاڑی کی زد میں آنے سے دو کمسن بچیوں سمیت تین افراد موقعہ پر جابحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک حقانیہ مدرسہ کے قریبی مقام پر پیش آیا۔

پشاور سے لاہور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو آکوڑہ خٹک کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عدنان ولد سائر خان عمر 25 سال سکنہ زڑہ مینہ، ثناء ولد ثناء اللّه عمر 05 سال اور مینہ ولد ثناء اللّه سكنہ ڈھیری کٹی خیل شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچے ریلوے پٹی پر کھیل رہے تھے۔ ریسکیو کے مطابق تیسرا جاں بحق ہونے والا 25 سالہ نوجوان عدنان ریل گاڑی کی زد میں آنے والے بچوں کو بچانے کے لیے دوڑا تھا کہ وہ بھی ریل کی زد میں آگیا۔

تینوں جابحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button