لائف سٹائل

مشترکہ زمینوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ قبیلہ شلوبر

باڑہ: قبیلہ شلوبر کے مشران و نوجوانوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فرد واحد کو قومی مشترکہ زمینوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، اور جن جن کے پاس قومی مشترکہ زمینیں ہیں وہ خود قوم کے حوالے کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اس حوالے سے باڑہ قمبر آباد مارکیٹ میں قبیلہ شلوبر کا ایک مشترکہ جرگہ ہوا جس میں حاجی زورادین، شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبدالغنی، حاجی مجیب الرحمٰن، حاجی بازار گل، پائندہ خان، ساجد، اعتبار گل، حاجی صاحب خان، حاجی کپتان، صوبیدار ریٹائرڈ حاجی یعقوب خان اور گل ولی سمیت دیگر درجنوں کی تعداد میں مشران و کشران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قوم شلوبر کی مشترکہ غیرتقسیم شدہ زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مشترکہ طور پر قبرستان کے لئے وقف زمین کی حدود پر نشانات لگا کر زمین کو واضح کریں تاکہ کوئی فرد اس پر بھی قابض نہ ہو اور پہلے سے کسی کے پاس مشترکہ زمین ہو تو وہ قوم کے حوالے کرے۔

مشران نے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کسی بھی سرچ آپریشن کے خلاف نہیں تاہم حکومت ٹارگٹڈ آپریشن کیا کرے، اور آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد ان کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے قومی مشران کو حراست میں لینے کی سختی سے مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ کے لئے پولیس کسی بھی کارروائی میں طرف داری سے گریز کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button