لائف سٹائل

پاراچنار: مکان گرنے سے ماں اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، 11 زخمی

وسطی کرم کے علاقہ مسوزئی میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ کچا مکان گرنے سے چار بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غلام مرتضیٰ کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات ملا نذیر شاہ نامی شخص کا دو منزلہ کچا مکان اچانک زمین بوس ہو گیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو کو کال ملنے کے بعد ریکسیو کے اہلکار فوری طور علاقے کو روانہ ہو گئے جہاں مقامی آبادی کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں اور ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن میں ماں اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ گیارہ زخمیوں کو بھی ملبے تلے سے نکالا گیا جنہیں صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سات زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں پشاور اور دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان نے صدہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور عملے کو زخمیوں کی علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملا نذیر شاہ کا مکان حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوا تھا جو گزشتہ شب زمیں بوس ہو گیا، ضلع کرم میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً اس قسم واقعات پیش آ رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button