لائف سٹائل

کیپرا نظام میں بہتری کیلئے ای ہیئرنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ نظام متعارف

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) حکام کا کہنا ہے کہ کیپرا کے نظام میں بہتری اور ٹیکس پیئرز کی سہولت کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ اور ای ہیئرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا جس کی بدولت کیپرا عملہ اور ٹیکس پیئر گھر بیٹھے اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔

کیپرا حکام کے مطابق ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف جانے کیلئے یو ایس ایڈ کے پی آر ایم نے تمام تر ٹیکنیکل آلات فراہم کئے ہیں جس میں مزید بہتری کی بھی گنجائش ہے۔

کیپرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیکس پیئر کو سہولت دینے کیلئے ای ہیئرنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ کس طرح کام کرتی ہے؟

ترجمان کیپرا سہیل رضا خٹک نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کی وضاحت ضروری ہے، دراصل کے پی آر اے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے، یہ سسٹم باقاعدہ انسٹال کیا گیا جس کے لئے یو ایس ایڈ کے پی آر ایم نے ٹیکنیکل ڈیوائسز فراہم کی ہیں تو اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال تو یہ نظام ہمارے ادارے کے عملے کیلئے ہے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہمارے نمائندے اور عملہ ایک دوسرے کے ساتھ میٹنگز کرتے ہیں جبکہ ٹیکس پیئر کیلئے یہ سہولت فی الحال موجود نہیں ہے لیکن اگر ٹیکس پیئر اس نظام سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو وہ بالکل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس نظام کے فوائد کے بارے میں بتایا کہ ہمارے کچھ ریجنل آفسز ایبٹ آباد اور دیگر شمالی علاقہ جات میں ہیں تو وہاں سے کیپرا کے نمائندے آنے کی بجائے ہم سے بہ آسانی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منسلک ہو جاتے ہیں، آج کل ہماری تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جو 2022 سیلز ٹیکس کے حوالے سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ریجنل آفسز ہم سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منسلک ہو جاتے ہیں اور جو ہمارے ٹیکس پیئرز ہیں تو ان کیلئے ہم اگلے ماہ ایک ویڈیو لنک بنائے جا رہے ہیں جس پر ہمارے ٹیکس پیئرز ہمارے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سہیل خٹک کہتے ہیں کہ فزیکلی ایک شخص کی براہ راست موجودگی نہایت بہتر ہے لیکن جب کوئی اہلکار یا ٹیکس پیئر نہیں آ سکتا تو بالکل ویڈیو کے ذریعے اپنی بات پہنچا سکتا ہے اور یہ پابندی بھی نہیں ہے کہ اگر وہ آ سکتا ہے تو اسے اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کی وجہ سے اتھارٹی میں بہتری کے بارے میں بتایا کہ اب ریجنل آفسز کے سٹاف کو جو ٹریننگ دی جا رہی ہے تو وہ آتے نہیں ہیں جس کے انتظام کا بوجھ ادارے کو اُٹھانا نہیں پڑتا اور فائدہ وہی ہو رہا ہے جو فزیکلی ہم حاصل کرتے ہیں۔

کیپرا ترجمان سہیل رضا خٹک نے آگاہی پروگرام کے دوران بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ سے ٹیکس پیئر کو ڈائریکٹ فی الحال کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے لیکن اگر وہ ویڈیو کانفرنسنگ میں ہونے والے تربیتی ورکشاپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو وہ بالکل ہمارے ادارے کے ساتھ رابطہ کریں، انہیں لنک فراہم کی جائے گی۔

سہیل خٹک نے ای ہیئرنگ سسٹم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ای ہیئرنگ کا مطلب الیکٹرانک سماعت ہے اور وہ کمپیوٹر یا ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہوتی ہے، اس میں ایک مستغیث کو طبعی طور پر نہیں آنا پڑتا ہے، جب کسی کے خلاف کیپرا میں کیس درج ہو تو ای ہیئرنگ کے ذریعے جج کے سامنے اپنے دلائل پیش کرتے ہیں اور پھر وہ سماعت اسی طرح انجام تک پہنچتی ہے۔

ان کے مطابق یہ بھی بالکل ویڈیو کانفرنسنگ کی طرح ہوتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عملہ اپنے درمیان اجلاس کر سکتے ہیں جبکہ ای ہیئرنگ کے ذریعے اگر کسی ٹیکس پیئر کے خلاف مقدمہ ہو جائے اور وہ کیپرا نہیں آ سکتا ہو تو ویڈیو کال کے ذریعے وہ جج کے سامنے اپنے دلائل پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام کو ڈیجیٹل بنانے سے ٹٰیکس پیئر کو فائدہ ہے کیونکہ جب کسی ٹیکس پیئر کو مانسہرہ میں کیپرا سے کوئی شکایت ہو تو وہ ای ہیئرنگ کے ذریعے ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور اس سے پہلے اگر کسی کو ضرورت ہوتی تو وہ روزانہ کی بنیاد پر یہاں پر آتے اور اس دوران اکثر ان لوگوں سے کچھ ڈاکومنٹس گھر پر رہ جاتے تو پھر انہیں مزید مسائل ہوتے لیکن اب چونکہ ان مسئلوں کا حل گھر تک محدود ہو گیا ہے تو اگر انہیں کچھ ڈاکومنٹس کی ضرورت ہو تو وہ بہ آسانی گھر سے سارا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button