لائف سٹائل

پیاز اور ٹماٹر سے لدی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

افغانستان سے بغیر ڈیوٹی کے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 4 دنوں میں ہزاروں میٹرک ٹن پیاز اور ٹماٹر سے لدی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر ٹیکسز ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پیاز اور ٹماٹر کی سیکڑوں گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہو گئیں، 24 گھنٹوں میں افغانستان سے آنے والی 200 پیاز، 90 ٹماٹر کی گاڑیوں کی کلئیرنس کر دی گئی ہے۔

طورخم کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصلے کی روشنی میں پیاز اور ٹماٹر پر کسٹم ڈیوٹی زیرو کر دی گئی ہے، کسٹم ڈیوٹی اور تمام ٹیکسز ختم ہونے کے بعد طورخم بارڈر پر 24 گھنٹوں میں دو سو سے زیادہ پیاز اور 90 ٹماٹر کی گاڑیوں کی کلئیرنس کی گئی ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق پیاز کا کل وزن چار ہزار نو سو ٹن اور ٹماٹر کا وزن ایک ہزار 800 ٹن بنتا ہے، طورخم بارڈر پر پیاز، ٹماٹر، سبزیوں اور پھلوں سے لدی گاڑیوں کی کلئیرنس گزشتہ تین دنوں سے تیز کر دی گئی ہے جس کے لئے کسٹم عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے اور تقریباً ہزار کی تعداد میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی گاڑیوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تازہ سبزیوں سے لوڈ گاڑیاں پشاور سمیت مختلف شہروں کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کے درآمدات کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے اور اس دوران 6 ہزار مٹرک ٹن ٹماٹر اور 9 ہزار مٹرک ٹن پیازدرامد کر لی گئی۔
حکام کے مطابق دیگر سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے بھی پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات جاری ہے، حکومت کی اس پالیسی سے ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button