لائف سٹائل

زلزلہ زدگان کیلئے مزید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگور اڈہ روانہ

افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر پاک افعان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جاب سے مزید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کے لٸے روانہ کر دیا گیا جس میں ادویات، فوڈ پیکجز، خیمے، ترپالیں، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔

پشاور سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کرنے کے موقع پر الخدمت کے صوباٸی صدر خالد وقاص نے الخدمت پاکستان ڈزاسٹر منیجمنٹ کے مرکزی پروگرام منیجر آصف جمال اور خیبر پختونخوا ریجن کے میڈیا منیجر نورالواحد جدون کے ہمراہ میڈیا کے نماٸندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوٸے کہا کہ آج افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے الخدمت فاونڈیشن امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کر رہا ہے اور اب تک الخدمت فاؤنڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے تقریباً تین کروڑ روپے مالیت کی امداد خوست اور پکتیکا کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لٸے روانہ کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ دونوں صوبوں میں ہماری امدادی ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اور ان ٹیموں نے سروے کے بعد الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں فوری ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا ہے، عنقریب ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مزید میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کے لٸے روانہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے معاشرے کے اہل خیر افراد سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے زلزلہ متاثرین کی مشکلات پر مشترکہ کاوشوں کے زریعے قابو پایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button