آپ گھر بیٹھے بیٹھے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں مگر کیسے؟
ہیلو فرینڈز! میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ آج میں آپ کے ساتھ شئیر کروں گی ”ویٹ لاس” کی دو بہت ہی ”امیزنگ” اور زبردست ”ہوم ریمیڈیز” جن کو استعمال کر کے آپ اپنے وزن کو بہت ہی آسانی سے کم کر سکتے ہیں۔ ان ریمیڈیز کو استعمال کرنے کے بعد آپ پانچ دن کے اندر ہی محسوس کریں گے کہ آپ کا وزن گھٹنا شروع ہو گیا ہے۔
جب میں تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد گھر بیٹھ گئی تو بیٹھے بیٹھے بھینس کی طرح بہت ہی موٹی ہو گئی تھی تو میں نے یہ صبح اور شام دو ڈرنک پینا شروع کیے اور یہ پینے کے بعد میں پھر وہی پہلے والی پتلی اور خوبصورت ہو گئی ہوں۔
مجھے بہت ہی اچھی لگی یہ ڈرنکس تو آج میں وہی ڈرنکس آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں جن کو استعمال کر کے آپ بھی میری طرح خوبصورت اور سمارٹ بن سکتی ہیں۔ تو آج میں آپ کو نہ صرف ان ڈرنکس کے بارے میں بتاؤں گی بلکہ آپ کو ایسی ٹپس بھی دوں گی جن کو فالو کر کے ایک مہینے کے اندر آپ کا اتنا وزن کم ہو جائے گا کہ آپ مجھ کو تھینکس بولیں گی۔
ان دونوں ہی ڈرنکس میں ایسے میجیکل انگریڈینٹس (اجزا) ہیں جو آپ کے پیٹ کی فالتو چربی کو پگھلا کر ختم کر دیتی ہیں۔ جسم سے زائد چربی پگھلنے کی وجہ سے آپ کا موٹاپا ختم ہونے لگتا ہے اور آپ سمارٹ اور پتلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
یہ ٹپس بہت ہی ایزی ہیں کیونکہ اس میں آپ کو نہ ہی کسی ڈائٹنگ کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی کسی ایکسرسائز کی ضرورت ہو گی آپ گھر بیٹھے بہت ہی آسانی سے اپنا وزن گھٹا پائیں گے۔
تو چلیں اب سٹارٹ کرتے ہیں کہ وہ کون سی ڈرنکس ہیں جن کو آپ استعمال کر کے وزن گھٹا پائیں گے۔
تو سب سے پہلا ڈرنک بنانے کے لیے آپ کو چار چیزوں کی ضرورت ہو گی۔
ایک مٹھی تازہ سبز دھنیا
دو چمچ لیمن جوس
ایک گلاس نیم گرم پانی
حسب ذائقہ نمک
دھنیا کے فوائد:
دھنیا ہمارے نظام ہضم میں ہیلپ کرتا ہے اور ہماری امیونٹی کو بوسٹ کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ نیچرل ڈائی یوریٹک ہے اس کا مطلب ہے یورک فلو کو بڑھاتا ہے اور جسم سے فالتو اجزا کو باہر نکالتا ہے۔ یہ ہمارے بلڈ کو پیوریفائی (صاف و خالص) بھی کرتا ہے اور یہ بلڈ ٹانک کی طرح کام بھی کرتا ہے۔
لیموں پانی کے فوائد
لیموں کے رس میں پیکٹنگ ہوتا ہے جو ایک ریلائبل فائبر ہے اور یہ ویٹ لاس میں بہت ہی ہیلپ کرتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو ہائی بی پی کو کنٹرول کرتا ہے۔ اور لیمن جوس پینے سے فری ریڈیکلز کی پروڈکشن بھی کم ہو جاتی ہے جو ہماری سکن کی ایجنگ میں رسپونسبل ہوتا ہے اور ہماری سکن کو ینگ بناتا ہے۔
سب سے پہلے آپ دھنیا کو صاف کر کے دھو کر پیس لیں یا اس کو گرائنڈ کر لیں۔ پِسے ہوئے دھنیے کو ایک گلاس میں ڈالیں اور اس میں دو چمچ لیموں کا رس ملا لیں۔ اور اس میں حسب ذائقہ تھوڑا سا نمک ملا لیں اور ایک گلاس پانی ڈال کر اس کو اچھے طریقے سے چمچ سے ہلائیں۔ اور یہ آپ کا ڈرنک تیار ہو چکا ہے۔ اس ڈرنک کو آپ صبح اٹھتے وقت خالی پیٹ نہار منہ پی لیں اور اس کے آدھا گھنٹہ تک آپ کچھ بھی نہ کھائیں۔
دوسری ویٹ لاس ڈرنک بنانے کے لیے آپ کو تین چیزوں کی ضرورت ہو گی۔
ایک چمچ پیور الویرا کا پانی
آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا
آدھا تازہ کھیرا
پیور الویرا کا پانی کے فوائد
الویرا میں انائنگ ہوتا ہے جو ہماری باڈی کی انٹرنل کلینزنگ (اندرونی صفائی) کے لئے بہت ہی بینیفیشل ہوتا ہے۔ یہ ہمارے میٹابولزم کے ریٹ کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہماری باڈی کے فیٹ ایسڈ کی پروڈکشن کو انکریز کرتا ہے جس کی وجہ سے ایکسس فیٹ (چربی) ختم ہو جاتا ہے۔
ادرک کے فوائد
ادرک میں لائٹن پایا جاتا ہے جو ہمیں اوور ایٹنگ (زیادہ خوراک) سے بچاتا ہے۔ اور یہ اوبیسیٹی کو سپریس کرتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو بھی مینٹین کرتا ہے۔ ادرک ہمارے کھانے کو ڈائجسٹ کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ یہ ہمارے باڈی میں کینسر سیلز کو بھی ختم کرتا ہے۔
کھیرے کے فوائد
کھیرے میں بہت ہی لو کیلوریز ہوتی ہیں۔ کھیرے میں وٹامن اے بی اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اور بہت سارے منرلز مثلاً میگنیشیئم، پوٹاشیم اور سلیکون پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے بہت ہی ضروری ہیں۔ کھیرے میں ہائی امانٹو فائبر پایا جاتا ہے جس کو ہضم کرنے کے لئے ہماری باڈی میٹابولیزم ریٹ آٹومیٹکلی ہائی کر دیتی ہے جس سے ہمارا وزن کم ہو جاتا ہے۔
ایک چمچ الویرا جل، آپ بازار سے بھی لے سکتے ہیں اور اگر نیچرل آپ کو مل جاتی ہے تو سب سے بہتر ہے۔ آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا اور آدھا چھلا ہوا کھیرا ان تینوں چیزوں کو پیس لیں یا گرائنڈ کر لیں۔ اس کے بعد اس میں ایک گلاس نیم گرم پانی ڈالیں۔ نیم گرم پانی ہماری باڈی میں میٹابولیزم ریٹ کو ہائی کر دیتا ہے جس سے ہمارا وزن آسانی سے گھٹنا شروع ہو جاتا ہے اور اچھے طریقے سے مکس کریں۔ یہ آپ کا ڈرنک تیار ہو چکا ہے۔
آپ نے یہ ڈرنک رات کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد ہی لینا ہے۔ اس کو رات کو سونے کے وقت اس لیے لینا ہے کہ جب ہم رات کو سو رہے ہوتے ہیں تو ہماری باڈی کا میٹابولیزم ریٹ لو ہو جاتا ہے تو اس ڈرنک کو پینے سے رات سوتے ہوئے بھی ہمارا میٹابولیزم ریٹ ہائی ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے رات سوتے ہوئے بھی ہم کیلوریز برن کر پاتے ہیں اور ہمارا وزن بہت ہی آسانی سے گھٹ جاتا ہے۔
وزن گھٹانے کے لئے کچھ مزید مفید ٹپس
کھانا کبھی بھی بیڈ پر یا چارپائی پر بیٹھ کر نہ کھائیں کھانا ہمیشہ نیچے بیٹھ کر کھائیں اس سے ہم اوور ایٹنگ سے بچیں گے اور وزن ہمارا آٹومیٹکلی کم ہو گا۔
اگر آپ کو میٹھا کھانا پسند ہے تو آپ چاکلیٹ کی طرف یا میٹھے کی طرف نہ جائیں نیچرل فروٹ کھانا شروع کریں۔ کھانا ہمیشہ سادہ گھر کا پکا ہوا ہی کھائیں بازاری کھانوں سے اور تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
زیادہ رات دیر تک نہ جاگیں۔ جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھیں۔
تو دوستو وزن کم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ میرے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے آپ اپنے موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں۔ جو میں نے ڈرنکس بتائی ہیں ان کو استعمال کریں۔ خود بھی استعمال کریں اور دوسرے دوستوں میں بھی شیئر کریں تاکہ وہ بھی فائدہ حاصل کر سکیں۔ شکریہ!