پیٹرول کی قیمت دیکھ کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگ گئی ہیں’
سوشل میڈیا ڈیسک
وفاقی حکومت نے منگل کی شب کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ شب قیمتوں میں اضافے کا نوٹییفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں عام آدمی کو آج سے ایک لیٹر پیٹرول 159 روپے 86 پیسے میں ملے گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 10 روپے کے اضافے کے بعد ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 15 پیسے کر دی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے آٹھ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اس پہلے جنوری کے مہینے میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر میں چار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے اس سے قبل مقامی میڈیا میں ایسی خبریں بھی دیکھنے میں آئی تھیں جن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا تھا تاہم نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات میں واضح اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔
ٹوئٹر پر رد عمل
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان نے ٹوئٹر پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ’ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کے اضافے کے بعد اب ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی ، ہم پر رحم کریں ۔’
Petroleum prices increased petrol 12 rupees 3 paisa diesel 9 rupees 53 paisa with this every commodity price will go up please have mercy on us and the people of Pakistan
— Noor Alam Khan (@NOORALAMKHAN) February 16, 2022
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ کوئی پوچھے تو کہنا سلیکٹرز کا ضدی،نالائق اور نااہل سیلیکٹڈ آیا تھا جو روز عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو یہ کہہ رہا ہے کہ وہ ان کا نہیں بلکہ اپنے آقاؤں کا نمائندہ ہے جو واپس اپنے آقاؤں کی طرف ہی لوٹے گا۔ اے این پی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔’
کوئی پوچھے تو کہنا سلیکٹرز کا ضدی،نالائق اور نااہل سیلیکٹڈ آیا تھا جو روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو یہ کہہ رہا ہے کہ وہ ان کا نہیں بلکہ اپنے آقاؤں کا نمائندہ ہے جو واپس اپنے آقاؤں کی طرف ہی لوٹے گا۔ اے این پی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ pic.twitter.com/PKls6A0Mxl
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) February 15, 2022
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘بے رحم حکومت نے عوا م پر طاقتور پیٹرول بم گرا دیا جبکہ وہ آج پورے صوبے میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے بھی کرینگے۔’
بےرحم @GovtofPakistan نےعوام پرطاقتورپٹرول بم گرادیا۔ پٹرول12.3،ڈیزل9.53روپےلیٹرمہنگا۔4دن پہلےFPAکےنام پر3.50روپےیونٹ بجلی مہنگی۔ @PTIofficial معاشی ارسطوگیس،بجلی،#petrolprice اضافہ کےسواکچھ نہیں جانتے۔ @IMFNews کےلیےمہنگائی طوفان/ملک خانہ جنگی کیطرف۔کل پورےصوبےمیں مظاہرےکرینگے pic.twitter.com/bNfT3I2aAA
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) February 16, 2022
ٹوئٹر صارف احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول کی قیمت دیکھ کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگ گئی ہیں۔‘
https://twitter.com/_ahmmmeddd/status/1493788036341157888