لائف سٹائل

خانپور ڈیم کے مطالعاتی دورے پر آںے والوں کی کشتی الٹ گئی، اک استانی جاں بحق 4 طلباء کی حالت خراب

خانپور ڈیم میں طلباء اور اساتذہ سے بھری ہوئی کشتی ڈوب گئی، ایک خاتون جاں بحق چار طالبعلموں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق مسلم انٹرنیشنل سکول صادق آباد راولپنڈی کے طلباء مطالعاتی ٹرپ پر خانپور ڈیم کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ڈبل سٹوری کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طلباء سوار یوئے، اسی دوران کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی ۔

ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم کو اطلاع دی گئی تو ریسکیو کی ہوری ٹیم نے فوری طور پر رسپانس دیا اور تین اساتذہ اور طلباء کو ریسکیو کیا گیا۔ واقعہ میں صالحہ نامی ایک خاتون ٹیچر ڈوب کر جاں بحق ہوئیں جبکہ چار طلباء کو ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو زرائع نے بتایا کہ خان پور ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم ہے، ڈیم کے پانی کے اندر موجود پہاڑی پتھر سے کشتی ٹکڑا گئی، تمام سٹاف اور بچوں نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچ گئیں۔ تمام سٹاف اور ٹیچرز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور پہنچا دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button