لائف سٹائل

فیملی پلاننگ: ڈیرہ اسماعیل خان کے سو سے زائد علماء کرام کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی ہوٹل میں پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر سے سو سے زائد علماء کرام کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرینرز نے ورکشاپ میں موجود شرکاء کو بچوں کو مناسب سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کی پیدائش میں وقفے کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ یہ پیغام آگے پہنچا سکیں۔

اس ورکشاپ میں شریک ایک عالم نے کہا کہ ہمیں بہت اچھی معلومات یہاں ملیں، ”خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے جو ہمارے خدشات تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ ہم منبر کے ذریعے لوگوں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں گے کہ اس پالیسی پر عمل کریں۔

تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کرنے والے پاپولیشن ویلفئیر آفیسر طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ہمارے جو مقاصد ہیں اُن کو حاصل کرنے کے لیئے یہ سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال وزیر نے اس موقع پر کہا کہ علماء کرام کے ذریعے ہم بہت سے مسائل پر قابو پا لیتے ہیں، ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفیکٹس اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button