کیا بالی ووڈ کے تینوں خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے؟
بالی ووڈ فلمی ناقد کمال آر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانز (شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان) کا دور اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا لیکن بالی وڈ کے تینوں خانز اب بھی انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور اس بات کا اندازہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال خان نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز کا دور ختم ہو گیا، ان تینوں میں حد سے زیادہ گھمنڈ اور حسد ہے جس کا اب انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔
کمال نے لکھا، ”وقت کسی کا نہیں ہوتا، وہ آتا ہے اور چلا جاتا ہے، مغل اور برطانیہ بھی اپنی حکمرانی ہندوستان میں برقرار نہیں رکھ سکے، اسی طرح تینوں خانز کا دور بھی اب ختم ہو چکا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، ”اسلام بھی کہتا ہے کہ گھمنڈ اور حسد دو ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، یہ دونوں چیزیں ان تینوں خانز میں کثرت سے پائی جاتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی تباہ ہو چکے۔”