لائف سٹائل

خیبر میں خواتین کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

 

ضلع خیبر میں خواتین نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین نے روڈ بند کرکے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ پیچھلے ایک ماہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس نے خواتین کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف غاڑیزہ کے مکینوں نے پاک افغان شاہراہ پر تختہ بیگ کے نزدیک احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا دیا ہوا ہے۔

کیمپ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک وعدے کے مطابق علیحدہ فیڈر اور 6 گھنٹے بجلی فراہمی یقینی نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا جبکہ اس میں مزید تیزی بھی لائی جائیگی کیونکہ کئی سال سے غاڑیزہ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی و ناانصافی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سردی کے موسم میں غاڑیزہ کی بجلی غائب ہوجاتی ہے جس سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوجاتی ہے اور علاقے کے منتخب نمائندگان سمیت حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جس سے عوام کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button