لائف سٹائل

جنوبی وزیرستان میں کنویں خشک ہونے لگے، پھلوں اور سبزیوں کے باغات بری طرح متاثر

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل برمل کے سینئر نائب صدر طارق وزیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان تحصیل برمل میں زیر زمین پانی کی سطح بہت تیزی سے گر رہی ہے، محکمہ زراعت کے مطابق پچھلے دوسال میں زیر زمین پانی کی سطح 80 فٹ تک گرچکی ہے جس کے باعث پورے جنوبی وزیرستان میں 200 کے قریب کنویں خشک ہونے لگے ہیں جس سے سب ڈویژن وانا میں سیب، ناشپاتی، آڑو، ٹماٹر، بھنڈی و دیگر موسمی پھلوں اور سبزیوں کے باغات بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے دوچار ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ مقامی کسانوں اور زمینداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر زیرزمین پانی کی سطح اس طرح گرتی رہی تو سب ڈویژن وانا کے کسان اور زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصان اٹھانا پڑے گا جس سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہوں گی۔

طارق وزیر نے کہا کہ پچھلے دو سال سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث پانی کی سطح گرتی جا رہی ہے، ”صوبائی حکومت جنوبی وزیرستان میں پانی بچانے کیلئے نرگسی زالئی ورسک اور زرملن سمال ڈیمز اور چیک ڈیمز کی منظوری دے، محکمہ زراعت نے میدانی علاقوں کے زمینداروں اور کسانوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ زمینوں کی ہمواری اور ڈیچر چلائیں جس سے چراگاہوں کو تقویت ملے گی اور پانی کا بہاؤ کنٹرول ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان تحصیل برمل میں سمال ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، علاقہ اعظم ورسک میں زالئی سمال ڈیم بہت ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button