لائف سٹائل

صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021 منظور ‏کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینےکے بل2021کی منظوری دے دی۔ جبری ‏گمشدگی بل میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نے بل کوسپورٹ کیا یہ بل2 سال سے تعطل کا شکار تھا۔

ایوان زیریں نے صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کے بل 2021 کی منظوری دے دی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب ‏نے بل منظور پر ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے ‏متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے اس بل کو بنانے میں فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے میڈیا ‏نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی ‏شامل ہے۔

ایوان نے خواتین کوکام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کیےجانے کیخلاف اور قومی کمیشن برائےحقوق اطفال بل 2021 ‏کی منظوری بھی دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button