بین الاقوامیعوام کی آواز

پاک بھارت جنگ روکنا میرا سب سے بڑا سفارتی کارنامہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی زندگی کا سب سے بڑا خارجہ پالیسی کارنامہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کی بروقت مداخلت سے کشیدگی کم ہوئی اور دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔

فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات اس حد تک بگڑ چکے تھے کہ ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی تھی۔ "پاکستان کے ساتھ ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی، ہم اُنہیں نظرانداز نہیں کر سکتے۔ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،” صدر ٹرمپ نے زور دیا۔

انہوں نے پاکستانی عوام کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بہت ذہین ہیں اور معیاری مصنوعات تیار کرتے ہیں، مگر حیرت ہے کہ امریکا اُن سے اتنی تجارت کیوں نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ مئی میں بھارت کی جانب سے کشمیر کے پہلگام میں حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ بھارت نے پنجاب اور آزاد کشمیر پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔

امریکی مداخلت کے نتیجے میں 10 مئی کو دونوں ممالک نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس کامیابی کو اپنی سفارتی فتح قرار دیا۔

دوسری جانب تجارتی محاذ پر بھی ٹرمپ نے بھارت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیکس کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ کاروبار تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ایک ایسا تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا جس میں امریکا کو صفر ٹیرف حاصل ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button