بین الاقوامیعوام کی آواز

اقوام متحدہ کا بھارت کے میزائل حملوں پر اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارتی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انتونیو گوتریس کا یہ بیان بھارتی فوج کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 مقامات پر کیے گئے 24 میزائل حملوں کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے جدید ترین رافیل طیارے سمیت 5 جنگی طیارے، متعدد ڈرونز اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button