بین الاقوامیعوام کی آواز

لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق افراد میں سات کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے

لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں سات پاکستانیوں کی تصدیق ہو گئی ہے، جن میں خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کے رہائشی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد میں چھ کا تعلق ضلع کرم سے اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

جانبحق ہونے والوں میں کرم کے رہائشی ثقلین حیدر، شعیب حسین، عابد حسین، سید شہزاد، شعیب علی، اور نصرت حسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، باجوڑ کے رہائشی سراج الدین بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی تھی اور حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button