حجاج کرام آج وقوف عرفہ،حج کا سب سے اہم رکن ادا کریں گے
لبیک الھم لبیک، حاضر ہو اے اللہ میں حاضر ہو، کی آوازیں آج حج کے موقع پر میدان عرفہ میں گونج رہی ہیں۔
آج سعودی عرب میں ماہ ذو الحج کی نویں تاریخ کو لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج میدان عرفات میں حج کا سب سے اہم رکن ادا کر رہے ہیں۔ حجاج کرام ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں جمع کرکے ادا کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں ظہر کی نماز کے وقت میں ہی عصر کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔
جس کے بعد 11 اور 12 ذوالحجہ کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو بھی کنکریاں مارنا مناسک کا حصہ ہے۔ احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام 10 سے 12 ذی الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت خانہ کعبہ آکر طواف کر سکتے ہیں۔ طواف زیارت میں خانہ کعبہ کے سات چکر اور سعی شامل ہے۔
امام و خطیب مسجد حرام شیخ ماہر حمد المعیقلی حج کا خطبہ دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
اس سال حج کی ادائیگی کے لئے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں جن میں 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اس سال 20 ہزار فلسطینیوں کو حج ادا کرنے کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی دعوت پر بلوایا ہے۔