بین الاقوامیصحت

ہنگامی صورتحال میں پیش ایدھی سروس اب افغانستان میں اپنی خدمات فراہم کریگی

عارف حیات

پاکستان میں ایک عرصے سے ہنگامی صورتحال کے دوران خدمات میں پیش پیش ایدھی سروس افغانستان میں اپنی خدمات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں جس کے تحت ناخوشگوار حالات میں طبی امداد تک بروقت رسائی کے لئے عبدالستار ایدھی کی شروع کردہ ایمبولینسز سروس اب افغانستان کے درالحکومت کابل میں اپنا ہیڈکواٹر قائم کرنے جارہی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ایدھی سروس کابل کے وزیر اکبر خان ہسپتال میں ایمبولنس کی سہولت کے لئے مرکزی دفتر قائم کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جلال آباد اور پاک افغان طورخم سرحد پر سنٹرز قائم کیے جائینگے۔

ایدھی حکام کے مطابق کابل میں مرکزی دفتر کی تعمیر پر کام شروع ہوا ہے جبکہ آپریشنز دو ماہ کے اندر شروع کی جائینگی۔

خیبرپختونخوا میں ایدھی سروسز کے صوبائی انچارج شیر گل نے ٹی این این کو بتایا کہ افغان حکومت کے ساتھ مریض علاج معالجے کے لئے بروقت پاکستان لانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ “پاکستان اور افغانستان حکومت کے ساتھ ملکر ایسا نظام متعارف کرا رہے ہیں کہ کابل سے پشاور ، اسلام آباد یا کراچی تک مریضوں کو بروقت منتقل کرنے کے دوران طورخم سرحد پر امیگریشن معاملات میں آسانی ہوگی” ، شیر گل نے بتایا۔

ایدھی فاونڈیشن کے صوبائی انچارج نے واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں دس جدید آلات پر مشتمل ایمبولنسز افغانستان کے ایدھی دفاتر میں خدمات کے لئے دی جائے گی۔ افغانستان کے تمام دفاتر میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے گا، جن کو ہنگامی حالات میں خدمات سے متعلق تربیت دینے کے لئے کراچی اور پشاور ایدھی سنٹر میں فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں جائینگی۔

شیر گل کے مطابق افغانستان میں قائم ایدھی دفاتر کی رہنمائی کے لئے طورخم سرحد پر پاکستان کی حدود میں سنٹر قائم کیا جائے گا۔ “جب تک کابل سے مریضوں کو آسان سفری سہولت کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے معاملات طے نہیں پائنگے تب تک پاکستان سے سرحد پر تعاون اور رہنمائی دی جائے گی”، صوبائی انچارج ایدھی فاونڈیشن نے بتایا۔

شیر گل نے کہا کہ افغانستان میں خدمات کی فراہمی سے متعلق عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی کی سربراہی میں دس دن کا دورہ کیا۔ جہاں کابل اور جلال آباد میں دفاتر اور دیگر امور پر افغانستان کے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بات چیت ہوئی، راستوں ایمبولنسز کی نقل حرکت سے متعلق معاملات بھی طے کردیے۔

شیر گل نے بتایا کہ بائیس سال سے افغانستان میں ایدھی فاونڈیشن کے تین ایمبولینسز خدمات فراہم کررہی ہے جبکہ عبدالستار ایدھی نے دو دفعہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، افغانستان کے صوبہ بغلان میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے ایدھی فاونڈیشن نے امداد دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button