بین الاقوامی

جلال آباد کے بعد کابل میں آئی ای ڈی دھماکہ، 2 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئی ای ڈی دھماکے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے دونوں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے پی ڈی 13 میں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکوں میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں طالبان فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سے زائد دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ننگرہار کے صوبائی اسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button