امریکہ کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ
امریکہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ دونوں ممالک کے مابین پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے افغان شہریوں کے لیے نئی امریکی مہاجرین پالیسی کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہو گا کہ پاکستان اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لیے کھلی رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:
افغان صدر کی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
کیا پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر پائے گا؟
”نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ تعلیم کی اجازت ہو گی”
”پاکستان میں پناہ لینے والے 46 فوجی افغان حکام کے حوالے کر دیئے”
افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پاک افغان تجارت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟
عہدیدار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ اگر لوگ شمال کی طرف یا ایران کے راستے ترکی جاتے ہیں تو (انہیں) ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت یا یو این ایچ سی آر میں رجسٹر ہونے کا موقع ملتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی کہا کہ وہ افغانوں کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے سے قبل 14 ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دے۔