بین الاقوامی

ترک حکام اپنے خرچے پر10 روز قرنطینہ کا کہہ رہے ہیں: مسافر

ترکی کی کورونا گائیڈلائنز کے باعث استنبول ائیر پورٹ پرپاکستانیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستانی مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ترک حکام اپنے خرچے پر10 روز قرنطینہ کا کہہ رہے ہیں۔

مسافروں کا کہناہے کہ وہ اپنے اخراجات پرقرنطینہ برداشت نہیں کرسکتے لہٰذا پاکستانی سفارتخانہ مدد کرے۔

ادھر ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکی آنے سے پہلے ترک حکومت کی کوروناگائیڈلائن پڑھ لیں، ترکی پہنچنے پر پاکستانیوں کو 10 روزکا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ترک حکومت کی جانب سے سرکاری یا نجی قرنطینہ کرنا ہوگا اور یہ ترک حکام کی صوابدید ہےکہ وہ مسافروں کو سرکاری خرچ پر ٹھہرائیں یا مسافر کو اپنے خرچ پر قرنطینہ کی ہدایت کردی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button