بین الاقوامی

افغان سفیر کی بیٹی کے اغواکاروں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پاکستان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو 16 جولائی 2021 کو ہونے والے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان میں قائم افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اس واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور افغان سفارت خانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے استحکام کیلئے پرعزم ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button