بین الاقوامی

ترک صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فون پر رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی بھی مبارکباد دی ہے۔ ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ بات چیت میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت میں کہا کہ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔  وزیراعظم کا بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button