بین الاقوامی

‘عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی’

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔ خلیجی اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی جانب سے جانب سے سامنے آیا ہے۔

خلیج کے انگریزی اخبار عرب نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ان تیاریوں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ صرف 10 ہزار عزام کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔ حجاج کرام میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button