ایک اور مسلم ملک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے
یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے پیر کے روز اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرناپڑی۔
ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا
رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔
خیال رہےکہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور اب دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بھی چل رہی ہیں۔