افغانستانبین الاقوامی

افغانستان میں ایک اور صحافی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ

افغانستان میں ایک اور صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غور کے فیروز کوہ نامی شہر میں اٹھائیس سالہ صحافی کو قتل کر دیا گیا۔

بسم اللہ عادل ایماق نامی مقتول صحافی صدائے غور ریڈیو کے چیف ایڈیٹر تھے، افغانستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کسی میڈیا پروفیشنل کو ہدف بنا کر قتل کیے جانے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے نوجوان صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں آزادی اظہار یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیا کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال گذشتہ دنیا بھر میں کم از کم پچاس صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ افغانستان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا جہاں ماضی قریب میں ایک خاتون صحافی سمیت تین صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button