بین الاقوامی

جرمنی میں پاکستانی نژاد امام مسجد پارک کے اندر قتل

برلن مطیع اللہ

جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد نائب امام مسجد کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آور نے قتل کردیا۔ جرمنی کے صنعتی شہر اسٹٹگارڈ میں تحفظ ختم نبوت کے کارکن اور مسجدالمدینہ اسٹٹگارڈ کے نائب خطیب گجرات کے رہنے والے مولانا شاہد نواز قادری کو نامعلوم افراد نے پارک میں قتل کیا۔

مولانا شاہد نواز مرحوم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ گھر کے قریب موجود پارک میں واک پر نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اورانکی اہلیہ پر کسی نامعلوم آلہ سے وار کرتے ہوئے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ان کی اہلیہ کو شدید چوٹیں ائیں تاہم مرحوم شاہد نواز قادری زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مقامی پارک، کو سیل کرتے ہوئے تفتش کا دائرہ کار بڑھادیا۔ مسجد انتطامیہ اور پاکستانی کمیونٹی سمیت پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ ،پولیس افسران اور شہید شاہد نواز قادری کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ زرائع كے مطابق مرحوم کی جسد خاکی نمازجنازہ کے بعد تدفین کے لیے پاکستان کے شہر گجرات لائی جائے گی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے قونصلیٹ کو ہدایت کی مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے اور قانونی پہلو کے پیش رفت سے اگاہی کرے۔ قونصلیٹ کے افسران نے گزشتہ روز پولیس مسجد انتطامیہ اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مسجد المدینہ کے نائب خطیب مولانا شاہد نواز قادری شہید کے کیس میں سفیر پاکستان کے ہدایت پر قونصلر جنرل نے کریمنل پولیس سے ملاقات کی، کریمنل پولیس نے کیس سے متعلق معلومات فراہم کی جبکہ پولیس کا کہناتھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب خطیب مولانا شاہدنواز قادری مرحوم کی جرمن اہلیہ سے ایک ماہ قبل ایک بچہ کی ولادت ہوئی تھی جبکہ اس اہلیہ کی شاہد نواز سے شادی سے قبل ایک البانیہ شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے ایک بیٹا تھا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button