افغانستانبین الاقوامی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں ایک ممبر اسمبلی کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دھماکے سے 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ڈی 5 میں کیے گئے دھماکے میں رکنِِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں حاجی خان محمد وردک بھی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button