بین الاقوامی

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل سرسز اچانک بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل، گوگل اسسسٹنٹ اور گوگل ڈاکس سمیت انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی متعدد سروسز اچانک بند ہوگئی ہیں اور صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

ویب سائٹس کے ڈاؤن ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے عندیہ دیا ہے کہ گوگل کے کاروبار اور پرسنل سروسز کو متاثر کرنے والی بندش جی میل میں ایسٹرن ٹائم (ای ٹی) کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ کے قریب شروع ہوئی۔

دوسری جانب گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی ہے، جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق تصدیق کی بھی ہے تاہم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز نہیں چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ یوٹیوب کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ادھر ٹوئٹر پر رپورٹس ہیں کہ صارفین جی میل کے علاوہ گوگل کی بنیادی سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے اور اس حوالے سے #YouTubeDOWN کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button