بین الاقوامی

‘پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں’

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں، دورے کا مقصد یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان قیام امن کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 50 اور 60 کی دہائی میں کابل خطے میں پسندیدہ تفریحی مقام تھا، بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیرہے، آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اورمثبت رویوں میں تفریق ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان گئے ہیں جہاں کابل پہنچنے پر ائیرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جبکہ صدارتی محل میں وزیراعظم کا سرخ قالین استقبال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل گئے ہیں جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سینئرعہدیدار بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button