بین الاقوامی

دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن آج (14 نومبر ہفتہ کو) منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں، علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گا۔

ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنے والے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں، پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں، احتیاطی تدابیر، مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دی لانسیٹ جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ عمر رسیدہ ہیں یا جن کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ہیں ان میں کورونا وائرس سے جان جانے کا زیادہ خطرہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button