دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے پاکستانی نئی سفری شرائط پر پورے نہیں اتر رہے لہٰذا انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
مسافروں کا شکوہ ہے کہ 300 پاکستانی شہری سفارتی مدد کے ہی منتظر رہے لیکن مدد کے بجائے انہیں وطن واپسی بھیجا جانے لگا۔ مسافروں کا شکوہ ہے کہ ملک میں نوکری نہیں، دبئی نوکری کیلئے پیسہ جمع کرکے آئے تھے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں تقریباً 300 سے زائد پاکستانی شہری مختلف پروازوں کے ذریعے وزٹ ویزے پر دبئی پہنچے تاہم نئی ٹریول پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔
بدھ کے روز سیاحتی ویزے پر مزید 80 پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئے ہیں اور یہ پاکستانی بھی نئی ٹریول شراط پر پورا نہیں اترتے۔ نئی ٹریول پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور 2 ہزر درہم کی رقم اپنے ساتھ رکھیں ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستانی قونصل خانے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ویزے کے ساتھ 2 ہزاردرہم اور ہوٹل بکنگ کروا کر ہی یواے ای آئیں۔