بین الاقوامی

نائیجیریا، بچوں سے زیادتی پر موت، خواتین کے ساتھ زیادتی پر نامرد بنانے کا فیصلہ

پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ ہو گیا۔

نائیجریا کی ریاست کڈونا میں بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کو موت کی سزا جبکہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو نامرد بنا دیا جائے گا، گورنر نے قانون پر دستخط کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک کی ریاست نے بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کو روکنے کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے جس میں جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کو موت سے لے کر نامرد بنانے تک کی سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

لڑکی کا خاتون پرنسپل پر ہم جنس پرستی کا الزام

موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کی بیوی گرفتار

مس کال سے بننے والی دوستی نوشہرہ کی دوشیزہ کیلئے ڈراؤنا خواب

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کڈونا کے گورنر نصیر احمد الرفاعی نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق 14 سال سے کم عمر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو موت کی سزا دی جائے گی جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے افراد کو سرجیکلی نامرد بنا دیا جائے گا۔

اس ضمن میں گورنر نصیر احمد الرفاعی کا کہنا تھا کہ بچوں کو سنگین جرائم سے بچانے کے لیے سخت سزاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے پچھلے کچھ مہینوں کے دوران نائیجیریا میں عصمت دری کے واقعات میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button