بین الاقوامی
پاک افغان بارڈر پر پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان نے پولیو مرض کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان EOC حکام کے درمیان پولیو مرض کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی محکمہ صحت حکام کی طرف سے ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر برہان، نیشنل ای او سی، صوبے کے ای او سی حکام کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور دیگر حکام جبکہ افغانستان کی طرف سے ای او سی اور دیگر پولیو محکمہ صحت حکام نے شرکت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کے محکمہ صحت حکام اور EOC حکام نے پاک افغان بارڈر پر پولیو مرض کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک سے پولیو مرض کا خاتمہ بروقت ممکن ہو سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔