بین الاقوامی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن کل (8 ستمبر بروز منگل) منایا جائے گا۔
خواندگی کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں موجود کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔
اس حوالہ سے ملک بھر میی انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز اس دن خواندگی کے حوالے سے بہت سی تقاریب اور ایونٹس بھی منعقد کرتی ہیں۔
26 اکتوبر 1966 کو یونیسکو نے 14 جنرل کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہر سال 8 ستمبر کو خواندگی کا عالمی دن منایا جائے گا۔