بین الاقوامی

نیوزی لینڈ: مساجد پرحملہ کرنیوالے دہشت گرد کو عمرقید کی سزا مل گئی

نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا تاہم پھر دہشت گردی تسلیم کر لی تھی۔ فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرین بڑی تعداد میں موجود تھے اور رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

کیوی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملے میں ایبٹ آباد کا باپ اور بیٹا بھی شہید

کرائسٹ چرچ حملہ آور پر فرد جرم عائد، پاکستانی شہداء کی تعداد چھ ہوگئی 

کرائسٹ چرچ حملہ: نیوزی لینڈ پارلیمنٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے

یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کی تھی۔ نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد اس حملے کی ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔ ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button