بین الاقوامی

بھارت میں سینکڑوں مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا انکشاف

1947 کی پاک بھارت تقسیم کے بعد سے بھارت میں سیکڑوں مساجد ایسی ہیں جن کو مندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی شہروں امرتسر اور ہریانہ میں ایسی 16 تاریخی مساجد ہیں جن کو مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے باوجود گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔

بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکریٹریٹ کی عمارت کو گرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان خالد سیف اللہ رحمانی نے بتایا کہ جامع مسجد ہاشمی اور مسجد دفاتر معتمدی کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسجد کسی متبادل جگہ پر نہیں بلکہ اسی جگہ تعمیر کی جائیں جہاں وہ پہلے موجود تھیں۔ 1947 کی تقسیم کے بعد بھارت میں سیکڑوں تاریخی مساجد کو گوردواروں اورمندروں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔

علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ مساجد کی شہادت پر پاکستانیوں کی تشویش سے بھارت کو آگاہ کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button