افغانستانبین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ کا افغان جرگہ پر طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے زور

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان جرگہ پر طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ جانتے ہیں طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ غیر مقبول ہے لیکن یہ مشکل کام تشدد کے عمل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے افغان مذاکرات اور امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گی، جنگ زدہ افغان قوم کے آگے بڑھنے کے لیے رہائی کا عمل مددگار ثابت ہو گا۔

چند روز قبل طالبان رہنماء ملا برادر اور امریکی وزیرِ خارجہ کے مابین بات چیت ہوئی تھی جس میں طالبان نے امریکہ پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز طالبان قیدیوں کی مکمل رہائی سے مشروط ہے۔

یہ بات ایسے موقع پر کی گئی تھی کہ افغان حکومت اب تک 4600 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے تاہم اشرف غنی کی حکومت باقی ماندہ 400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

”افغان حکومت اور طالبان قیدیوں کے تبادلے میں مزید تاخیر سے کام نہ لیں”

افغان حکومت کا انتہائی خطرناک چھ سو طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار

اب امریکہ افغان حکومت پر زور دے رہا ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کو رہا کرے تاکہ افغان امن عمل کامیابی سے جاری رہ سکے۔

واضح رہے کہ طالبان کے مخصوص 400 قیدیوں کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے افغانستان میں لویہ جرگہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لویہ جرگے میں قبائلی عمائدین سمیت 3200 رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جرگے میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ باقی ماندہ 400 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے یا نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button