بین الاقوامی

دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن کل (28جولائی منگل) کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے آگاہی، نقصانات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت اور مقررین ہیپا ٹائٹس کے مرض کی علامات، نقصانات اور پرہیز و علاج کے متعلق معلومات فراہم کریں گے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میں معلوماتی لیکچر، پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس موذی مرض سے بچاؤ کی ہدایات دی جائیں گی جبکہ خون کے مفت معائنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاس کروڑ افراد ہیپا ٹائٹس کے مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔

ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میں ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلاؤ دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے۔
ہ

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button