بین الاقوامی
کابل، فوجی یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک
افغانستان میں ایک فوجی یونیورسٹی کے سامنے خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں کم از 3 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سامنے خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جب ملٹری کیڈٹس اور یونیورسٹی سٹاف کمپائونڈ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار، دو عام شہری اور حملہ آور ہلاک جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔