صحتعوام کی آواز

خيبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے دو مزيد کیسز کی تصدیق، مریض پشاور منتقل

ضلع کرک میں کانگو وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں نوجوان مریضوں کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کرک کے مطابق، دونوں مریضوں کو ایچ ایم سی میں آئسولیٹ کیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایچ ایم سی کے ڈاکٹر قدرت اللہ نے بتایا کہ دونوں مریض طبی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کے مطابق، محکمہ صحت نے عید سے قبل کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 2025 میں صوبے میں کانگو کے کل 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے تین کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

احتشام علی کے مطابق، 6 جون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کے تین مشتبہ مریض لائے گئے تھے، جن میں سے ایک مثبت مریض، جو شدید حالت میں تھا، جانبر نہ ہو سکا اور فوت ہو گیا۔ باقی دو مریضوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی تین مشتبہ افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے تھے، جو مکمل صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button