صحتعوام کی آواز

اورکزئی: ہسپتالوں میں سروسز بند، شہری مشکلات کا شکار

ضلع اورکزئی کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ماہ سے طبی سہولیات معطل ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر اورکزئی میں او پی ڈی، لیبارٹری، آپریشن تھیٹر سمیت تمام سروسز بند پڑی ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں قبائلی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

ہسپتال کے ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث مجبورا احتجاجاً سروسز معطل کی گئی ہیں اور جب تک تنخواہیں نہیں ملتیں، احتجاج جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، حکومت سے بات چیت جاری ہے اور عید کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ تاہم، تاحال شہری صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button