صحتعوام کی آواز

نوشہرہ: محکمہ صحت میں درجنوں پیرامیڈیکس کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

نوشہرہ میں محکمہ صحت کے 33 ڈاکٹرز اور 17 پیرامیڈیکس کے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او نوشہرہ نے تمام غیر حاضر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ پبی کے میاں راشد میموریل اسپتال اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تعینات تھے، مگر اپنی ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان غیر حاضر ملازمین کو سیاسی سرپرستی حاصل تھی، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم، اب ضلعی محکمہ صحت نے تمام غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button