صحت

پشاور سے رواں سال پہلا منکی پاکس کا کیس رپورٹ

پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے ایک شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی ہے۔ احتشام علی، مشیر صحت کے پی

پشاور سے رواں سال پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے ایک شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ایک اور کھیپ اپر کرم کے لیے روانہ

مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ ٹیم نے متاثرہ مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جب کہ پشاور ائیرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ دیا ہے جس میں دیگر مسافروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں دو، 2024 میں 7 اور 2025 میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button